کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

بلوچستان ہائی کورٹ نے فریقین کو طلب کرلیا

بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرکے فریقین کو طلب کرلیا۔

سابق کونسلر عبدالکریم لانگو نے بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کے خلاف دخواست کردی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیاں درست نہیں، عدالت کوئٹہ میں ہونے والے انتخابات کا شیڈول معطل کرے۔

جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کوئٹہ میں شیڈول بلدیاتی انتخابات معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 6 جولائی کو فریقین کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

کوئٹہ

LOCAL BODIES ELECTION

Tabool ads will show in this div