یونان میں سرکاری ٹی وی پرپیٹرول چوری کرنےکاطریقہ کاربتادیاگیا

عوام نے غصےکا اظہار کیا

یونان میں سرکاری ٹی وی پر پیٹرول چرانے کا طریقہ بتایا جانے لگا جس پرلوگوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

یونان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت آسمان پرجاپہنچی ہے۔ یونان کا سرکاری ٹی وی چینل اس وقت لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گیا جب ایک پروگرام میں دکھایا گیا کہ ایک پائپ سے کسی کی گاڑی سے پیٹرول کیسے نکالا جاسکتا ہے۔

یہ پروگرام ایسے وقت نشر ہوا جب یونان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ای آر ٹی نامی چینل میں 22 جون کو مارننگ شو میں رپورٹر نے پیٹرول چرانے کا پورا طریقہ اپنے پروگرام میں بتایا۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ بہت زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا اور اس کے لیے کسی خصوصی ٹیوب کی ضرورت بھی نہیں ہوتی،ایک عام پائپ سے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

ای آرٹی رپورٹر نے گاڑی سے پیٹرول کونکالنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گاڑی کے پیٹرول ٹینک سے ایندھن کو چرایا جاسکتا ہے۔

greece

Tabool ads will show in this div