وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

منصوبے کے جائزے کیلئے 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی

وزیراعظم شہبازشریف نے 10 سال سے زیر تعمیرجدید اسلام آباد جیل کمپلیکس کو اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

10 سال سے زیرِ تعمیرجدید اسلام آباد جیل کمپلیکس کی قسمت جاگ گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جیل کمپلیکس اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے منصوبے کے جائزے کے لئے 6 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، جس کی سربراہی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کریں گے، جب کہ چیئرمین سی ڈی ا ے اور دیگرکمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی منصوبے کا جائزہ لے کر وزیراعظم کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے، دو منزلہ بیرک جیل میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھا جائے گا۔

اسکول، مساجد، ٹریننگ سینٹر اور آئی سی ٹی عدالتیں جیل کمپلیکس کا حصہ ہیں، جب کہ جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ تاہم 10 سال گزر جانے کے باوجود بھی کمپلیکس کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی۔

اسلام آباد

jail

Shehbaz Sharif

Tabool ads will show in this div