جاپان میں بھی توانائی بحران نےشہریوں کو پریشان کردیا

غیرضروری بتیاں بند کردیں

جاپان میں حکومت نے ٹوکیو کے شہریوں سے فالتو بتیاں بند کرنے کی درخواست کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی نے جاپان کی وزارت تجارت اور صنعت کے حوالےسے بتایا کہ ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو سمیت اطراف کے علاقوں میں 3 کروڑ70 لاکھ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ غیرضروری بتیاں بند کردیں تاہم گرمی سے بچنے کےلیے ائیرکنڈیشنرز چلاسکتےہیں۔

وسطی ٹوکیو میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیساکی شہر میں40.2 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ ہوا۔ ماہ جون میں اس سے زیادہ گرمی کبھی رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ٹوکیو میں اضافہ بجلی بنانے کی صلاحیت میں 3.7 فیصد کمی رپورٹ ہوئی۔ بجلی کے بحران پرقابو پانے کےلیے ٹوکیو کے شہریوں کو 3 گھنٹے تک اضافی بتیاں بند کرنے کا کہا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ اگر بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا اور بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا تو اضافی بجلی کی شرح تین فیصد سے کم ہوجائے گی جس سے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

japan

Tabool ads will show in this div