عاطف اسلم کی بیٹے کے ساتھ پہلی اسٹیج پرفارمنس، ویڈیووائرل

احد نے مقبول کلام 'تاجدارحرم' کے اشعارسنائے

کہتے ہیں پوت کے پاؤں پالنے میں نظرآجاتے ہیں، تازہ ترین مثال عاطف اسلم کے بیٹے کی ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی گائیکی سے خوب داد وصول کی۔

سوشل میڈیا پرعاطف کے بیٹے کی ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں وہ والد کے پڑھے جانے والے مقبول ترین کلام ‘تاجدارحرم’ سے چند اشعار پڑھ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ہے جس میں وہ اسٹیج پراپنے بڑے بیٹے احد کے ساتھ موجود ہیں۔

بیٹے کے لیے مائیک پکڑے کھڑے عاطف اسلم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ بیٹے نے پہلی مرتبہ ان کے ساتھ اسٹیج پرکچھ گایا ہے۔

عاطف اسلم کی شادی 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ ہوئی، اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔ پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اٴْن کے دوسرے بیٹے نے دسمبر2019 میں جنم لیا۔

Atif Aslam

Tabool ads will show in this div