منڈی بہاءالدین:کمسن بچہ مبینہ زیادتی کےبعدقتل

نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

منڈی بہاءالدین میں 8 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

منڈی بہاءالدین کے علاقہ مونگ میں مقامی زمیںدارکے ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے بیٹے کی لاش کماد کی فصل سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جبکہ مقتول کے لواحقین کی جانب سے شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ مقتول کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس نےمیت کوپوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے قبل زیادتی کا امکان قبل از وقت ہے تاہم واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہےاور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئےہیں۔

پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ واقعے سے متعلق مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد واضح ہونگے۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔

Mandi Bahauddin

Rape and Murder

Tabool ads will show in this div