عالیہ بھٹ اور رنیبرکپور نے خوشخبری سُنادی

اس جوڑی کی شادی رواں ماہ اپریل میں ہوئی تھی

بالی ووڈ کی نئی نویلی جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپوروالدین کے رتبے پرفائز ہونے والے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے مداحوں کے لیے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام پرکیا۔

اداکارہ نے اسپتال کے بسترپرلیٹے ہوئے اپنی ایک تصویرشیئرکی جس میں ان کے ساتھ رنبیرکپوربھی موجود ہیں۔

یہ جوڑا اپنی نظریں اسکرین پرجمائے ہوئے خاصے پرجوش ہوکر عالیہ کا الٹراساونڈ دیکھ رہا ہے۔

عالیہ نے کیپشن میں دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا، ‘ہمارا بے بی ۔۔۔۔ جلد آرہا ہے’۔

پوسٹ پر فالوورز کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف سیلیبرٹیزنے بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے نیک خواہشات بھیجیں۔

کئی سال سے ایک ساتھ نظرآنے والے عالیہ اوررنبیررواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کے بعد رنبیراورعالیہ آیان مکھرجی کی ڈائریکشن میں فلم “ برہمسترا“ میں ایک ساتھ نظرآئیں فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Ranbir Kapoor

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div