نچ پنجابن کی چوری: ابرارالحق نے قانونی کارروائی کاآغازکردیا
ابرارالحق نے بالآخربھارتی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کے لیے اپنا گانا ‘نچ پنجابن’ چُرانے پرمیوزک کمپنی مووی باکس کوقانونی نوٹس بھجوادیا۔
گزشتہ ماہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کے ٹریلر میں ‘نچ پنجابن’ کی نقالی سامنے آنےکے بعد گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، گانے کے استعمال پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban“ to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
اب فلم کی ریلیز کے 2 روز بعد ابرار نے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔
اس حوالے سے اپنے فالوورزکو اطلاع دینے والے ابرارنے ٹویٹ میں لکھا، “ برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے ‘نچ پنجابن’ کے غلط استعمال پر’مووی باکس’ کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے“۔
My lawyers in United Kingdom have issued a Legal Notice to Movie Box with respect to the misappropriation of my song “Nach Punjaban”. More Updates will follow in the coming few days.@1Moviebox #NachPunjaban #StopStealingOurSongs
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 25, 2022
ابرارالحق کے مطابق آئندہ چند روزمیں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
اس سے قبل کئی بڑے انٹرٹینمنٹ لیبلز کو کنٹرول کرنے والی ایجنسی مووی باکس نے ابرارالحق کی ٹویٹ پربیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی سیریز کی جانب سے جُگ جُگ جیو میں نچ پنجابن کوشامل کرنے کے لیے باضابطہ طورپر لائسنس دیا گیا ہے۔ ٹی سیریزنے بھی ابرارکے موقف کو مسترد کردیاتھا۔
Nach Panjaban has been officially licensed for it to be included in the Film “JugJugg Jeeyo” by @TSeries. @karanjohar & @DharmaMovies have the legal rights to use this song in their film and the tweet by @AbrarUlHaqPK earlier today is defamatory and completely unacceptable.
— MOVIEBOX (@1Moviebox) May 22, 2022
ٹویٹ میں الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے کے مصداق دھمکی آمیزالفاظ میں کہا گیا کہ، ’ کرن جوہراوردھرما موویز کو یہ گانا اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے، اس حوالے سے ابرارالحق کا ٹویٹ توہین آمیز اورمکمل طور پرناقابل قبول ہے’۔
مووی باکس کے اس دعویٰ پرابرارالحق نے جوابی ٹویٹ میں اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرایسا ہے تو لائسنس پیش کریں، بعد ازاں کرن جوہر اورمیوزک کمپنی نے گانا ریلیزکرتے ہوئے ابرار کو کریڈٹ دے دیاتھا لیکن اس کے باوجود ابرار نے 4 جون کو ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ وہ جلد عدالت جارہے ہیں۔
Stop stealing our songs
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 4, 2022
.
.@karanjohar @TSeries @DharmaMovies #StopStealingOurSongs pic.twitter.com/6EMJ6rZRlD
حال ہی میں فلم کے مرکزی کردارورون دھون کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں وہ ابرار الحق کا شکریہ اداکرنے کے ساتھ جتا رہے ہیں کہ ٹی سیریز نے گانے کے حقوق خرید لیے ہیں۔
اداکار نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ میں ابرار الحق سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بہت اچھا گانا گایا جبکہ اصل گانا شاندار ہے اور ہمیں پسند آیا تاہم ہماری میوزک کمپنی نے گانے کے حقوق خرید لیے ہیں اور اب ہمارا گانا بہت اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار۔
ورون دھون ، کیارہ ایڈوانی، انیل کپوراورنیتو کپورکی یہ فلم 24 جون 2022 کو بڑے پردے پر پیش کی گئی ہے۔