انسداد پولیو مہم کا آغاز،1کروڑ20 لاکھ سے بچوں کوقطرےپلانےکاہدف

25اضلاع پولیو کیلئے حساس قرار
Jun 27, 2022

ملک میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج بروز پیر 27 جون سے شروع ہورہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں 12.6 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس دوران 25 اضلاع پولیو کیلئے حساس قراردیے گئے ہیں اور حساس اضلاع میں تمام بچوں کوپولیو کےقطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے بتایا کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہوگی۔اس مہم میں 1 لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید بتایا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے اشد ضرورت ہے اور ہمارا مقصد 5 سال تک کے تمام بچوں کوحفاظتی قطروں کی رسائی کویقینی بنانا ہے اورپولیو کے لئے حساس قرار دیئے جانے والے اضلاع ہماری ترجیح ہیں۔

polio campaign

Tabool ads will show in this div