اسد رؤف نے پرانے کپڑوں کے کاروبار سے متعلق وضاحت دے دی

یہ کاروبار 1997 سے کررہا ہوں
Jun 27, 2022

سابق ٹیسٹ امپائر اسد رؤف نے پرانے کپڑوں کے کاروبار سے متعلق وضاحت دے دی۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتےہوئے سابق ٹیسٹ امپائر اسد رؤف نے بتایا کہ میرا کاروبار بہت منافع بخش اور فائدہ مند ہے۔ اسد رؤف نے بتایا کہ یہ کاروبار 1997 سے کررہا ہوں اور اس وقت نیشنل بینک سے گولڈن ہینڈ شیک لینے کےبعد شروع کیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کاروبار کو امپائرنگ کے دوران بھی جاری رکھا اور 35 سال سے اس سے وابستہ ہوں۔

اسد رؤف نے کہا کہ لنڈا کے کپڑوں کے کاروبار کا بہت تجربہ ہوچکا ہے اوریہ تاثر غلط ہے کہ غربت سے تنگ آکر اس کاروبار کو شروع کیا۔

اپنے کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 57 برس کی عمر میں خاندانی مسائل کی وجہ سے امپائرنگ چھوڑدی تھی اور سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ آئی سی سی سے سب کچھ طے ہوچکا تھا اور برے انداز میں امپائرنگ نہیں جاری رکھنا تھا کیوں کہ 15 سال بین الاقوامی امپائرنگ کی ہے۔

اپنے کاروبار سے متعلق انھوں نے بتایا کہ استعمال شدہ کپڑوں کے کاروبار کا رواج دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور پاکستان میں 50 فیصد سے زائد لوگ یہ کپڑے استعمال کرتے ہیں اور یہ ہر قسم کی ورائٹی اور قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں جب کہ شمالی علاقوں میں ان کی بہت مانگ ہے۔

ASAD RAUF

Tabool ads will show in this div