ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

کرونا کیسز میں ايک بار پھر اضافے کے پیش نظر پاکستان نے ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے ديا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مقامی پروازوں ميں ماسک کے استعمال سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹيفکيشن کے مطابق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا۔

کرونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائیزمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم تمام ائیر لائنز کو نئے حکمنامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد ہوگئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک ميں24گھنٹے ميں کرونا مريض بھی انتقال کرگيا ہے۔

ملک بھرميں کرونا کے مزيد435 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24گھنٹے کے دوران 13ہزار644ٹيسٹ کيے گئے۔

corona virus

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div