شمالی وزيرستان: سیکیورٹی فورسزسےفائرنگ کےتبادلے میں 7دہشتگردہلاک

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے ميں2سيکورٹی اہلکار شہيد ہوگئے

شمالی وزيرستان میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ايس پی آر کے مطابق شمالی وزيرستان کے علاقے غلام خان ميں سيکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے ميں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد سيکورٹی فورسزپرحملوں ميں ملوث تھے۔

آئی ايس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے ميں2سيکورٹی اہلکار شہيد ہوگئے۔ شہيد ہونے والوں ميں پاراچنار کے44 سالہ صوبيدار منير حسين اور ڈيرہ اسماعيل خان کے 38سالہ حوالدار بابوخان شامل ہیں۔

آئی ايس پی آر کے مطابق فورسزکا علاقے ميں دہشتگردوں کے خاتمے کيلئےکلیئرنس آپريشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئےتھے۔

ترجمان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہونے والی کامیاب کارروائی میں پاک وطن کے محافظوں نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ISPR

terrorist killed

Tabool ads will show in this div