رونالڈو ٹیم کا حصہ رہیں گے، مانچسٹر یونائیٹڈ پرامید

اسٹار اسٹرائیکر کے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑکر چیلسی جوائن کرنے کی افواہیں زیر گردش ہیں

معروف صحافی فیبریزیو رومانو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو برائے فروخت نہیں اور وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کیساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھیں گے۔

رونالڈو کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ چیلسی کلب کو جوائن کرسکتے ہیں، ایتھلیٹک کی رپورٹ کے مطابق کلب کے نئے شریک مالک ٹوڈ بوہلی نے گزشتہ ہفتے پرتگال میں رونالڈو کے ایجنٹ جارج مینڈس سے ملاقات کی تھی جس میں اسے حوالے سے بات ہوئی تھی۔

صحافی فیبریزیو رومانو نے مزید کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور اسکے مینیجر ایرک ٹین ہیگ دونوں چاہتے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو ٹیم کا حصہ رہیں۔

واضح رہے کہ ٹیم کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہونے کے باوجود رونالڈو چیمپئنز لیگ میں مانچسٹرکو کوالیفائی کرنے میں مدد نہیں کرسکے تھے اور وہ پریمیئر لیگ میں بمشکل چھٹے نمبر پر رہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے گزشتہ سال اگست میں کرسٹیانو رونالڈو کساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں مزید ایک سال کی توسیع کا آپشن بھی شامل تھا۔

فٹبال

chelsea

Cristiano Ronaldo

Manchester United

Tabool ads will show in this div