صوبے کے سیکیورٹی اخراجات کا بوجھ وفاق برداشت کرے، وزیر خزانہ بلوچستان

وزیر خزانہ بلوچستان سردار عبدالرحمٰن کی نیوز کانفرنس

وزیر خزانہ بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کے بجٹ کا بوجھ وفاق برداشت کرے، آرمی چیف نے بلوچستان پر تاریخی دست شفقت رکھا ہے۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ماضی میں طاقتور لوگ صرف اپنی اسکیمز پی ایس ڈی پی میں ڈلواتے تھے، صوبائی بجٹ سپریم کورٹ اور وفاقی پلاننگ کمیشن کے احکامات کے مطابق بنایا ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان حکومت کمزور پڑ گئی تو دہشتگردی ملک کے دیگر علاقوں کو نکل جائے گی، صوبے میں امن وامان کے بجٹ کا بوجھ وفاق برداشت کرے، خیبر پختونخوا کی طرح ایک فیصد این ایف سی سے بلوچستان کو دیا جائے، صوبائی پنشن کا بوجھ وفاق بھی اٹھائے۔

انہوں نے کہا آرمی چیف نے بلوچستان پر تاریخی دست شفقت رکھا ہے، آرمی چیف نے ریکوڈک کا مسئلہ حل کروانے کے لئے کردار ادا کیا، وفاق اگر امن وامان کے بجٹ کا بوجھ اٹھا لے تو صوبہ یہ بجٹ ترقی میں لگا سکتا ہے۔

بلوچستان

finance minister

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div