قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ميں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اور قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے فيٹف شرائط کی تکمیل کے حوالے سے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے۔ امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھينکنے کيلئے پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیراعظم ف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدايت کی کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر حال ميں یقینی بنايا جائے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں عوام کی رائے صرف کارکردگی سے ہی بدل سکتی ہے۔

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div