آصف علی زرداری محب وطن اوربڑے لیڈرہیں،چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کی چوہدری وجاہت حسين کے الزامات کی ترديد
Jun 26, 2022

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری محب وطن اور بڑے لیڈر ہیں۔

ویڈیو پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بھائی چوہدری وجاہت حسين کے الزامات کی ترديد بھی کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسين کا کہنا تھا کہ چوہدری وجاہت حسین نے الزام لگایا ہے کہ میرے بیٹوں نے آصف زرداری سے پیسے مانگے ہیں مگر سالک حسين نے ميرے کہنے پر حکومت کوووٹ ديا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات بے ہودہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میرے کہنے پر بچے فی الحال خاموش ہیں، میں نے تلقین کی ہے ہمیشہ وعدے کا پاس رکھنا ہے، ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔

خیال رہے کہ گجرات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں چوہدری وجاہت حسين نے کہا تھا کہ کہ 30 جون تک اگر مسلم لیگ ن سے ہم نے اتحاد ختم نہ کیا تو وہ نئی جماعت بنا لیں گے۔ پاکستان میں پہلے بھی سینکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا۔

ASIF ZARDARI

PMLQ

Shujaat Hussain

Tabool ads will show in this div