سوات ضمنی الیکشن: تحریک انصاف نے میدان مارلیا

عوامی نیشنل پارٹی کے امیدورا حسین احمدخان دوسرے نمبر پر

سوات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 پر ہونے والے ضمنی الیکشن غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف جیت چکی ہے۔

پی کے7کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فضل مولا 18 ہزار 42ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدورا حسین احمدخان 14 ہزار 66 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 7 کی نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقارخان کی وفات پرخالی ہوئی تھی، اے این پی کے امیدوار حسین احمد کو پی ڈی ایم کی حمایت بھی حاصل تھی۔

حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 308 ہے ، جن میں ایک لاکھ 2 ہزار 88 مرد اور 81 ہزار 220 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لئے مجموعی طور پر124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ بنائے تھے۔

ELECTION COMMISSION

PK 7 BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div