ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

فیصلہ سابق آف اسپنر کی ذاتی کمٹمنٹس کی وجہ سے کیا گیا ہے، رمیز راجہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ورچوئل میڈیا ٹاک میں رمیز راجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ سابق آف اسپنر کی ذاتی کمٹمنٹس کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو رواں برس فروری میں 12 ماہ کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

ثقلین مشتاق نے گزشتہ سال ستمبرمیں مصباح الحق کے جانے کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالی تھی، وہ اس سے قبل بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

ثقلین مشتاق ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کرکٹ

PCB

Ramiz Raja

pakistan cricket team

HEAD COACH

SAQLAIN MUSHTAQ

Tabool ads will show in this div