پاکستان اور انگلینڈ کے T20 میچز کی میزبانی کن شہروں کو ملے گی؟

چیئرمین پی سی بی نے میچز اہم مقامات پر کرانے کا عندیہ دیدیا، ملتان کے شائیقین سے معذرت

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز بڑے شہروں میں کرانے کا عندیہ دے دیا۔

سات میچوں کی T20I سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی، کراچی اور لاہور میں ان میچز کی میزبانی کا امکان ہے۔

رمیز راجہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کرنے کے باوجود میچز کی میزبانی نہ ملنے پر ملتان میں شائقین سے معذرت کرلی۔

رمیز راجہ نے ورچوئل میڈیا ٹاک کے دوران کہا میچز کچھ اہم مقامات پر ہوں گے، ہمیں ملتان کے لیے افسوس ہے لیکن آنے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے وینیو کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

انگلینڈ اس سال نومبر اور دسمبر میں تین ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

پاکستان

کرکٹ

PCB

ecb

t20 series

Pakistan vs England

Tabool ads will show in this div