پاکستان اور افغانستان کی ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا امکان
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 2023 تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان اس سال ان میچز کی میزبانی کرنے والا تھا لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے سیریز اگلے سال اپریل تک ممکن نہیں ہوسکے گی، افغانستان میں سیاسی حاالات کی وجہ سے سیریز سری لنکا میں ہونی تھی۔
افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر یہ سیریز گزشتہ سال اگست میں ملتوی کردی گئی تھی، پاکستان نے سیریز کی میزبانی کی پیشکش بھی کی لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے انکار کردیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک شیڈول
جولائی میں پاکستان سری لنکا کا دورہ کرے گا جس میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے.
اگست میں پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز جائے گی جس میں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
اگست اورستمبر میں ایشیا کپ کے میچز ہونگے۔
ستمبر اور اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی جس میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
اکتوبر اور نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا۔
نومبر دسمبر میں انگلینڈ اور پاکستان کے تین ٹیسٹ میچز ہونگے۔
دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
جنوری میں ہی ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان آئے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
اپریل اور مئی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستن ک دورہ کرے گی جس میں دونوں ٹیموں کے مابین پانچ پانچ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میچ کھیلے جائیں گے۔