جنوبی افریقا میں نائٹ کلب سے 22 افراد کی لاشیں برآمد

ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں

جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں ایک نائب کلب سے 22 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک نائٹ کلب میں 22 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

مقامی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ کلب میں لاشیں میزوں، کرسیوں اور فرش پر بکھری پڑی تھیں۔ ان کے جسموں پر چوٹ کے کوئی واضح نشان بھی نہیں تھے۔

پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر تمبنکوسی کینانا نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں، ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشان نہیں، اس لئے ان حالات کی تفتیش کی جارہی ہے جن میں ان افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

صوبائی سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار اونیتھی بنکوز نے کہا ہے کہ کلب میں مرنے والے نوجوانوں میں اکثریت ان طلبا کی تھی جو ہائی اسکول کے امتحان ختم ہونے کے بعد پارٹی کے لئے پہنچے تھے۔

اونیتھی بنکوز نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی وجہ بھگدڑ ہوسکتی ہے کیونکہ مرنے والوں کے جسم پر زخموں کے ایسے نشان نہیں جو بھگدڑ مچنے سے آتے ہیں۔

night club

south afarica

Tabool ads will show in this div