پاکستانی ایتھلیٹ نے انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا

شجرعباس نے 100 میٹر ریس میں سونے کا تمغہ جیتا

پاکستان کے شجرعباس نے انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

قازقستان کے شہر الماتے میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے ناقابل یقین کارکردگی سے اپنے ملک کا نام روشن کیا۔

انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 100 میٹر ریس میں پاکستان کے ایتھلیٹ شجر عباس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ چار ایک سکینڈز میں طے کرکے پاکستان کو سونے کا تمغہ دلایا۔

انٹرنیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ہونے والی 1500 میٹر کی ریس میں بھی پاکستان کے سہیل عامر نے شاندار کارکردگی دکھائی اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔

400 میٹر کی ریس میں بھی پاکستانی ایتھلیٹ عبدالمعید نے غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت کانسی کا تمغہ جیتا، اور مجموعی طور پر تینوں ریسوں میں پاکستان نے سونے، سلور اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

athletics

gold medal

Tabool ads will show in this div