انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے بھارتی ٹیم مشکل میں پڑ گئی

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا کا شکار ہوگئے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہفتے کے روز بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے معمول کے مطابق ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کئے گئے جس میں روہت شرما کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بھارتی ٹیم ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے انگلینڈ گئی ہے، یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا ہی حصہ ہے۔ سیریز کا پانچواں میچ کورونا ہی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ برمنگھم کے ایجبسٹن کے میدان پر شروع ہوگا لیکن اس سے پہلے ہی بھارتی ٹیم کے کپتان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کو 2 ایک کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے برمنگھم ٹیسٹ ڈرا کردیا یا جیت گیا تو وہ 15 سال بعد انگلینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہرائے گا۔

اس سے قبل بھارت نے انگلینڈ کو 2007 میں اس کے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز ہرائی تھی۔

bcci

rohit sharma

Tabool ads will show in this div