ایک دن میں کورونا کے 406 نئے کیسز ، 2 افراد جاں بحق

یومیہ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2.81 فیصد ہوگئی

ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یومیہ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2.81 فیصد ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 14 ہزار 437 ٹیسٹ کئے گئے۔

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 406 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2.81 فیصد ہوگئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے جب کہ 94 کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں سامنے آرہے ہیں، شہر قائد میں ایک دن کے دوران 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ مردان میں 8.77 فیصد، حیدر آباد میں ساڑھے 8 فیصد، اسلام آباد میں 3.45 فیصد اور لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد ریکراد کمی گئی ہے۔

COVID-19

Tabool ads will show in this div