عمران خان کا پیپلز پارٹی پر بلدیاتی امیدواروں کو ہراساں کرنے کا الزام

سندھ کے عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور زرداری مافیا کا صفایا کر دیں، چیئرمین تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مخالف امیدواروں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے 4 ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کیام جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات کی مقامی نمائندوں تک منتقلی سےگریز کے باوجود ہم حصہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے اپیل ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور زرداری مافیا کا صفایا کر دیں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں 21 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔

LOCAL BODIES ELECTION

IMRAN KHAN

sindh lb election

Tabool ads will show in this div