لاہور میں سیکڑوں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف

رواں برس 6 ماہ میں 312 لاشیں مل چکی ہیں، ایدھی

لاہور میں رواں برس 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہرماہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کرکے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ رواں سال صرف 6 ماہ میں 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

ایدھی کے مطابق رواں برس جنوری میں 33، فروری میں 41، مارچ میں 36 اور اپریل میں 42 نامعلوم افراد کی میتیں ملیں جنہیں ایدھی کی جانب سے دفنا دیا گیا ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق لاشیں ملنے کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں، اور مئی میں یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ کر 62 تک جاپہنچی، جب کہ جون کے صرف 25 دنوں میں اب تک 52 نامعلوم میتوں کو دفنایا جاچکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور اب تک کی معلومات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرکے لاہور میں لاکر قتل کیا جاتا ہے، اور لاشوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

target killing

لاہور

KILLING

علی محمد ناصر Jun 27, 2022 06:34pm
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دوسرے صوبوں کے جبری گمشدہ اور مغویوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ پنجاب کے دارالحکومت میں لایا جاتا ہو ، اور اب یہ انکشاف بھی اسی منصوبے کا حصہ ہو کہ دوسرے صوبوں کو پنجاب سے متنفر کیا جا سکے
Nasir Shabir Jun 28, 2022 06:01pm
ھمارا ملک بس صرف نام کی حد تک یا اسلامی ملک صرف ازان ھونے کی حد تک ھی مسلمان ملک ھے ورنہ یہ دنیا کا سب سے گندہ۔جاھل۔ظالم۔چور۔بد دیانت راشی اور زانی لوگون کی اماجگاہ ھے۔۔انسانی حقوق اور انسانیت کا تصور بھی نہن ھے۔تعجب ھے جس ملک مین دھڑلے سے ڈاکو اور چور وزیر بن جاین۔جس ملک کا عدلیہ کا جج بک جاے۔اور ارمی چیف بھی بے ایمانون کا ساتھ دے۔۔وھان یہ تو بہت چھوٹی باتین ھین
احمد خان Jun 28, 2022 06:21pm
جب تک کسی شناخت نہیں جاتی یہ نہیں کہا جا سکتا ۔۔یہ پنجابی کی بھی ھو سکتی ھیں
احمد خان Jun 28, 2022 06:24pm
جب تک ان میں سے کوئی شناخت نہیں جاتی یہ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ پنجابی کی بھی ھو سکتی ھے
حمید الرحمن قریشی Jun 28, 2022 10:04pm
جسمانی اعضاء کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی کارستانی لگتی ہے ۔
Amjad Jun 29, 2022 12:22am
#Pakiatansezindabhaag
Sam sam Jun 29, 2022 03:36am
@علی محمد ناصر , کسی کو پنجاب سے متنفر کرنے کی ضرورت نہیں ھے ۔البتہ یہ ضرور ھو سکتا ھے کہ دوسرے صوبے کے لوگوں کو یہاں لا کر قتل کیا جا رھا ھو ۔ بیچارے غائب اپنے صوبوں سے ھوتے ھیں پائے پنجاب میں جاتے ھیں ۔۔ ھمارے پنجابی بھائیوں کی سمجھ میں ابھی بھی یہ گیم نہیں آیا کہ وہ بھی 50 سالوں سے کچھ لوگوں کے ھاتھوں یرغمال بنے ھوئے ھیں
Tabool ads will show in this div