وہ کامیاب فلمیں جنہیں شاہ رُخ خان نے کرنے سے انکار کیا

شاہ رخ خان نے آج اپنے کریئر کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں

بالی ووڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان نے 25 جون کو ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کے 30 سال مکمل کر لیے ہیں، شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں لازوال فلمیں دی ہیں جنھوں نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہے۔

سال 1992 میں فلم ‘دیوانہ’ سے کیریئرکاآغاز کرنے والے شاہ رخ کی اس فلم نے راتوں رات کامیابی حاصل کی اوروہ راتوں رات بڑے اسٹار بن گئے، دیوانہ میں شاہ رخ کے مقابل آنجہانی اداکارہ دیویا بھارتی اوررشی کپورتھے، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کا سکہ چل گیا۔

لیکن گزشتہ چند سالوں میں شاہ رخ خان کی فلمیں خاطر خواہ بزنس نہیں کرپائیں جس کے باعث کنگ خان کو ایک لمبا وقفہ لینا پڑ رہا ہے جبکہ ایسی کئی کامیاب فلمیں ہیں جس میں شاہ رخ خان نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور پھر اسی فلم میں کام کرنے والے دوسرے اداکار کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

فلم سلم ڈاگ ملینئر

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سلم ڈاگ ملینئر پہلے شاہ رخ خان کو آفر ہوئی تھی لیکن ان کے انکار پر یہ کردار انیل کپور کے حصے میں آیا۔

مُنا بھائی ایم بی بی ایس

اس فلم میں سنجے دت کے کردار کی شاہ رُخ خان کو پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد سنجے دت کا انتخاب کیا گیا۔

** 3 ایڈیٹس **

اسی طرح مقبول ترین فلم 3 ایڈیٹس میں عامر خان سے پہلے راج کمار نے ہیرانی نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا لیکن وقت نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ٹائیگر

سلمان خان کے پیچھے ڈائریکٹرز کی دوڑیں لگتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں ‘ٹائیگر’ کے ہدایت کار کا پہلا چناؤ شاہ رُخ خان تھا مگر انہوں نے مصروفیت کی وجہ سے کام کی رضا مندی ظاہر نہیں کی تھی۔

لگان

اسی طرح عامر خان کو کیریئر کی بلندیوں پہ پہنچا دینے والی فلم ‘لگان’ کیلئے بھی ہدایت کار نے شاہ رُخ خان کو آفر کی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔

Shah Rukh Khan

Tabool ads will show in this div