کیا فلم زندگی تماشا عید الااضحیٰ کے بعد ریلیز کی جائے گی؟

سرمد کھوسٹ نے فلم کو ریلیز کرنے کا اشارہ دے دیا

فلم ساز سرمد کھوسٹ نے عالمی ایوارڈ یافتہ فلم ‘زندگی تماشا’کو ریلیز کرنے کا اشارہ دے دیا۔

فلم کے ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلم کو رواں برس عید الااضحیٰ کے بعد ریلیز کریں گے۔

گزشتہ برس دسمبر میں فلم کا ٹریلر دوبارہ جاری کرتے ہوئے اسے مارچ 2022 کو سینماؤں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔

یاد رہے کہ فلم زندگی تماشا کا پہلا ٹریلر ابتدائی طور پر ستمبر 2019 میں جاری کرتے ہوئے اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اس کی نمائش مؤخر کردی گئی تھی۔

زندگی تماشا پر مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جب کہ فلم ساز ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کسی بھی انفرادی شخص، کسی فرقے یا مذہب کی غلط ترجمانی نہیں کی گئی۔

نرمل بانو کی تحریرکردہ اس فلم کی ہدایات سرمد کھوسٹ نے دی ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔

اندرون لاہور کی زندگی کے تلخ حقائق ،نشيب و فراز اور گلی محلوں میں بسنے والے عام کرداروں کے گرد گھومتی فلم “زندگی تماشا’’ریلیز سے قبل ہی بوسان فلم فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے۔

اس فلم نے ‘’ کم جیسوئک’’ ایوارڈ بھی حاصل کیا جبکہ رواں برس ایشین فلم فیسٹیول میں زندگی تماشا نے 2 ایوارڈز حاصل کیے۔ عارف حسن نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا جبکہ زندگی تماشا کو بہترین فلم کے اسنو لیوپرڈ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

سنسر بورڈ نے فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے اور اعتراض اٹھائے جانے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی لگادی تھی ۔

اس سے قبل بھی فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد سے ہی کافی تنقید کی گئی جس کے باعث فلم پہلا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹادیا گیا تھا جسے معمولی ترمیم کے بعد دوبارہ اپ لوڈ کیا گیا تاہم اس کی مخالفت میں کمی نہیں آئی۔

ZINDAGI TAMASHA

SARMAD KHOOSAT

Tabool ads will show in this div