کیا آپ جانتے ہیں کہ امیتابھ بچن نے کب سپرہیرو کا کردار ادا کیا تھا؟

سیریز میں امیتابھ بچن کے کردار کو سپریمو کا نام دیا گیا تھا

کیا آپ جانتے ہیں کہ امیتابھ بچن نے 1980 کی دہائی میں ایک کامک بک سیریز میں سپر ہیرو کا کردار ادا کیا تھا؟

سن 80 کی دہائی میں امیتابھ بچن کا عروج اتنا بلند تھا کہ وہ ان پر مبنی ایک مزاحیہ سیریز کے لیے ایک افسانوی سپر ہیرو بن گئے تھے ۔

دی ایڈونچرز آف امیتابھ بچن کہلانے والی مزاحیہ کتابیں دو سال تک جاری ہوتی رہیں، یہ سیریز دی مووی میگزین کے سابق ایڈیٹر پمی بخشی کے دماغ کی اختراع تھی۔

پمی بخشی کو یہ خیال اس وقت آیا جبانہوں نے بچوں کے ایک گروپ کو سپر ہیروز کے بارے میں گفتگو کرتے سنا تھا جہاں چند بچوں نے کہا کہ وہ بیٹ مین اور سپرمین بننا چاہتے ہیں ان میں سے ایک نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن بننا چاہتا ہے جو بیک وقت دس بدمعاشوں کو شکست دے سکتا ہے، امیتابھ بچن اس وقت ایک میگا اسٹار تھے۔

اس طرح انہوں نے کامک بک سیریز بنانے کے امکان پر بات کرنے کے لیے امیتابھ بچن سے ملاقات کی۔ بخشی نے گلزار صاحب اور مصور پرتاپ ملک سے بھی رابطہ کیا تاکہ وہ مزاحیہ کتابوں کی سیریز تیار کرنے میں مدد کریں۔

سیریز میں امیتابھ بچن کے کردار کو سپریمو کا نام دیا گیا تھا یہ ایک ایسا کردار تھا جو رات کی تاریکی میں جرائم سے لڑنے والا ہیرو تھا، سپریمو واک مین لگائے گھومتا ہے کیونکہ موسیقی اس کا جنون ہے اور اسے مونگ پھلی پر کھانے کا شوق ہے۔

سیریز میں وجے اور انتھونی کا ذکر بھی ہے جن کا نام امیتابھ بچن کے فلمی کرداروں کے نام پر رکھا گیا تھا، اس کے پاس شاہین نامی ایک فالکن اسکاؤٹ ہوتا ہے جو اس دور کی بلاک بسٹر فلم قلی کے ‘اللہ راکھا’ سے متاثر ہوکر رکھا گیا تھا۔

ان مزاحیہ کتابوں کا سلسلہ تقریباً دو سال تک چلتا رہا، ان میں 10 مزاحیہ کتابیں ہیں جو سپریمو کی مختلف کہانیوں اور مہم جوئی کے اسٹنٹ کو بیان کرتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کی دی ایڈونچرز آف امیتابھ بچن کامک بک سیریز کے تمام ٹائٹلز گمشدہ بت، ہائی جیک، حملہ، اغوا، غائب ہونے والی منزل، کھویا ہوا شہر، معصوم متاثرین، سپریمو اور ڈاکوئٹ کوئین، خزانہ جزیرہ اور دغاباز ہیں ۔

امیتابھ بچن نے اس مزاحیہ سیریز کو آسانی سے منظور کر لیا تھا اور اس کی آرٹ ڈائریکشن یا اسکرپٹ میں کبھی مداخلت نہیں کی لیکن انہوں نے درخواست کی تھی کہ یہ سریز یتیم خانوں، اسپتالوں اور فلاحی تنظیموں کو بھیجے جائیں۔

Amitabh Bachchan

comic book

Tabool ads will show in this div