وقار ذکا اپنے بٹ کوائن فروخت کرکے کیا کریں گے؟
ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا سینسیشن وقار ذکا نے ایک بار پھر وزیراعظم بنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
معروف انفلوینسر ناس ڈیلی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وقار ذکا کے ساتھ گفتگو کررہے تھے اس دوران وقار ذکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بٹ کوائن کو فروخت کر کے الیکشن مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
وقار ذکا نے مزید کہا کہ وہ بٹ کوائن کو فروخت کرکے اپنے پیسوں مہنگی گاڑی یا لگژری بنگلہ لینے کے بجائے پاکستان میں الیکشن لڑیں گے اور وزیراعظم پاکستان بنیں گے۔
اس حوالے سے ناس ڈیلی نے ایک پول بھی کیا جس میں 53 فیصد لوگوں نے وقار ذکا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ 47 فیصد نے کہا کہ وہ وقار ذکا کو ووٹ نہیں دینا چاہتے ۔
یہ پہلہ موقع نہیں ہے اس قبل بھی وقار ذکا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ میں کرپٹو (کرنسی) کے ذریعے پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنا عہدہ چھوڑ کر مجھے ملک چلانے دیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو بدعنوانی سے نفرت کرنے والے عمران خان پاکستانیوں کو بتائیں کہ آخر حل کیا ہے: آیا زیتون کی کاشت یا سیاحت۔ میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی آئیڈیا ہے (تو بتائیں)؟
گذشتہ برس وقار نے ‘ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان’ کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اس کیلئے انہوں نے الیکشن کمیشن کو پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست بھی دی ہے ۔
وقار ذکا نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہوئی ہے ہم ان کے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جیسے ہی پارٹی رجسٹرڈ ہوگی ہم اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کے بغیر الیکشن مہم چلانے غیر قانونی ہے اسی لیے انتظار کررہے ہیں جبکہ ڈیرھ قبل ہم نے پارٹی بنائی تھی۔
وقار ذکا نے اپنی سیاسی پارٹی کا سلوگن بھی بتایا جس کے مطابق ’صنعتکار کو عزت دو ، ایکسپوٹرز کو ہیرو بناؤ
یاد رہے کہ سال 2013 کے الیکشن میں وقار ذکا نے کراچی کے حلقے این اے 253 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے بھی انتخاب لڑا تھا، جس میں انھیں شکست کا سامنا ہوا تھا ۔
حال ہی میں نیو یارک میں این ایف ٹی کانفرنس ہوئی جہاں وقار ذکا وہ واحد پاکستانی یوٹیوبر تھے جنہیں اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا۔