عمران خان کا نیب ترامیم پر بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، وفاقی وزیر قانون

حکومت نے ترامیم کرکے قانون کا غلط استعمال روک دیا، اعظم نذیر تارڑ
Jun 25, 2022

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے نيب تراميم سے متعلق بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے ديا، کہا 80 فیصد وہی ترامیم ہیں جو عمران خان اپنے دور میں آرڈیننس سے لائے، حکومت نے ترامیم کرکے قانون کا غلط استعمال روک دیا ہے۔

وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آگيا۔ وفاقی وزير نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں عمران خان اور نیب ذمہ دار ہیں، نیب میں جو ترامیم کی گئیں وہ عمران خان کا اپنا قانون تھا، حکومت نے انہی ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر قانون کی شکل دی ہے، تمام ترامیم آئین اور قانون کے عین مطابق ہیں۔

مزید جانیے: عمران خان کا نیب قوانین میں ترامیم اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان عدالت سے رجوع کرچکے لہٰذا سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور اب فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیں، ہم ان ترامیم کا دفاع کریں گے۔

وزير قانون کا کہنا ہے کہ ہم نے سرکاری ملازمین کو نیب کی بلیک میلنگ سے تحفظ دیا، سپریم کورٹ نے لکھا کہ نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہوتا ہے، یہ وہی نیب اور قانون تھا جسے کالا قرار دیا گیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمن نیب اختیارات کا مرکز جبکہ فرد واحد نے ادارے کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

NAB

IMRAN KHAN

AZAM NAZIR TARAR

FEDERAL LAW MINISTER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div