ہفتے کے آخری دن سونے کے بھاؤ میں نمایاں کمی

فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 جون کو سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 827 ڈالر رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ کے برعکس ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

ہفتے کے روز صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 20 ہزار 885 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 560 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت ایک ہزار 337 روپے پر مستحکم رہی۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div