ضمنی انتخاب: پی کے 7 سوات میں پولنگ آج ہوگی

ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 سوات ميں ضمنی الیکشن کل (اتوار کو) ہوگا، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولنگ کا سامان اور عملہ پہنچ گیا۔

اليکشن کمشين کے مطابق سوات ميں ضمنی انتخاب کيلئے پولنگ سامان اور عملہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ چکا ہے، ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ای سی پی کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 88 جبکہ 81 ہزار 220 خواتین ووٹرز ہیں، ووٹنگ کیلئے 124 پولنگ اسٹیشن اور 308 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر 4 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، پی کے 7 کی نشست اے این پی کے وقار احمد کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

khyber pakhtunkhwa

secp

PK 7 BYE ELECTION

Tabool ads will show in this div