بھارتی اداکارہ کا ‘پسوڑی’ پر خوبصورت ڈانس، ویڈیو وائرل

کوک سٹوڈیو کا گانا ‘پسوڑی‘ رواں سیزن کا مقبول ترین گانا تھا

پاکستانی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی پربھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

جمعہ کو راکل پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے، اس ویڈیو میں وہ کوک اسٹوڈیو کے گانے ‘پسوری’ پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ نےمیڈیا سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ رنگ کا روایتی لباس پہنا ہے ۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا موجودہ محسوس کردہ پسندیدہ گانا اور بہترین کیلئے شکریہ۔

واضح رہے کہ پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس گانے کا جادو ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید سرچڑھ کربول رہا ہے رواں سیزن کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست پسوڑی کو علی سیٹھی اورڈیبیو کرنے والی شائی گل نے گایا، اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں یہ گانا تیسرے نمبر پررہا ۔

گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اورکمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور رواں ایڈیشن کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسروالیکٹرو پاپ آرٹسٹ عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

PASOORI

RAKUL PREET SINGH

Tabool ads will show in this div