جنوبی پنجاب میں لمپی اسکن بے قابو، سیکڑوں جانور ہلاک

مويشی مالکان نے حکومت سے فوری مدد کی اپيل کردی

Eid ul Azha 2022 - Lumpy Skin Sindh kay baad junubi Punjab main bhi out of control - 25 June 2022

سندھ کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی لمپی اسکن بے قابو ہوگيا، میلسی میں مويشيوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔

جنوبی پنجاب کے جانوروں میں لمپی اسکن کی وباء خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ہے، میلسی کے مختلف دیہی علاقوں میں اب تک سیکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، مويشی مالکان نے حکومت سے فوری مدد کی اپيل کردی۔

مویشی مالکان کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی سستی اورمبینہ غفلت کے باعث ان کے قیمتی مویشیوں کی جان گئی، عورتیں اور مرد رو رو کر پریشان ہیں اور انکا کہنا ہے یہی ہمارا کاروبار ہے، ہمارا بہت نقصان ہوگیا ہے۔

مویشی مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور جو جانوربچ گئے ہیں ان کی ویکسینشن کو فل الفور یقینی بنایا جائے۔

South Punjab

LUMPY SKIN

Tabool ads will show in this div