شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ملزمان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
Jun 25, 2022

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں میں ملوث رہے۔

پاکستان

khyber pakhtunkhwa

NORTH WAZIRSITAN

Tabool ads will show in this div