نابینا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے کھیلوں کا منفرد ایونٹ

پورےپاکستان سےکھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں

اسلام آباد میں نابینا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے کھیلوں کا منفرد ایونٹ اتوار سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد وقاص نے عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

انھوں نے بتایا کہ پرائم منسٹر پیراگیم کے نام سے پہلی مرتبہ ایونٹ کا انعقاد ہورہا ہے اور پورے پاکستان سے کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

محمد وقاص کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی نابینا ہونگے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بلائنڈ سپورٹ فیڈریشن 6 سال سے کام کررہی ہے اور اس کا مقصد نابینا طالبعلموں کو پروموٹ کرنا ہے۔

ایونٹ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں ایتھلیٹکس اور جوڈو کے علاوہ دیگر 4 کھیل بھی شامل ہیں۔اس میں شریک کھلاڑیوں کو باقاعدہ تربیت دی گئی ہے۔ کھیلوں کے یہ مقابلے اتوار 26 جون سے شروع ہورہے ہیں۔

BLIND SPORTS

Tabool ads will show in this div