برطانیہ میں ریلوے ورکرز نے ایک ہفتے میں تیسری بار ہڑتال کردی

کئی عشروں کی یہ بدترین ہڑتال ہے

برطانیہ میں ریلوے ورکرز نے ایک ہفتے میں تیسری بار ہڑتال کردی۔

غیرملکی غیرایجنسی کےمطابق ریلوے ورکرز کی جانب سے کئی عشروں کی یہ بدترین ہڑتال ہے۔

ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں اور جاب سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے دن بھر بطور احتجاج ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے۔

برطانیہ میں ہڑتال کے دوران صرف 5 فیصد ریلوے سروسز دستیاب ہیں جن میں سے صبح بھی تاخیر سے ٹرین سروسز چلائی گئی جبکہ شام میں بھی ساڑھے 6 بجے ٹرین سروس بند کردی جائے گی۔

اس سے قبل منگل اور جمعرات کو بھی ریلوے ورکرزکی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی۔

ریلوے یونین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود تنخواؤں میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے یہ احتجاج ضروری ہے۔

RAIL STRIKE

Tabool ads will show in this div