عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

نیب قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم آئین سے متصادم ہیں، عمران خان کا موقف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف کے ذریعے وفاق پاکستان اور نیب کو فریق بنایا ہے۔

نیب قانون کی دفعہ 2، 4، 5، 6، 14، 15، 21، 23، 25 اور 26 میں کی گئی حالیہ ترامیم آئین سے متصادم ہیں۔

یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19 اے، 24 اور 25 میں درج بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

عمران خان نے چند روز قبل موجودہ حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں کی گئی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کیا تھا۔

حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظور کرائی تھیں لیکن صدر مملکت نے اس پر دستخط نہیں کئے تھے۔

بعد ازاں ان ترامیم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا گیا ، صدر مملکت نے اس کے باوجود اس پر دستخط نہیں کئے۔

قانون کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کسی بھی بل کی منظوری کے بعد صدر مملکت اگر اس پر 10 روز میں دستخط نہ کریں تو بھی وہ قانون نافذ العمل ہوجائے گا۔

NAB

IMRAN KHAN

corruption case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div