پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اس سال ویمبلڈن مقابلوں میں نظر آئیں گے

مقابلہ مارکوس گیرون اور جیمز ڈک ورتھ کی جوڑی سے ہوگا

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اس سال ویمبلڈن مقابلوں میں نظر آئیں گے۔

رواں ماہ کی 29 تاریخ کو اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیووف یوسوف کا مقابلہ مارکوس گیرون اور جیمز ڈک ورتھ کی جوڑی سے ہوگا۔

42 سالہ اعصام الحق کا ٹینس کی عالمی ڈبلز رینکنگ میں 53 واں نمبر ہے۔ انھوں نے 2002 سے 2019 تک ویمبلڈن کے ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیا تاہم صرف سال 2010 میں وہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

عالمی سرکٹ میں اعصام نے 34 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سنگلزرینکنگ میں اعصام کی بہترین رینکنگ 125 رہ چکی ہے جبکہ ڈبلز میں ان کی بہترین رینکنگ 8 رہ چکی ہے۔

اعصام الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویمبلڈن جیسا کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہے اور یہاں کے گراس کورٹس دنیا کے دیگر گراس کورٹس سے زیادہ سرسبز ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پرخوشی اور فخر کررہا ہوں۔

ٹینس

wimbledon

aisam ul haq

Tabool ads will show in this div