نيٹ بال کا کھیل لڑکیوں میں بھی مقبول ہونےلگا

پھرتی،مہارت اورتیکنیک دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے

نيٹ بال کےگيم ميں لڑکوں کےساتھ لڑکيوں کا رجحان بھی بڑھنےلگا ہے۔

گلگت کےچھوٹے سےگاؤں سےتعلق رکھنےوالی نيٹ بال پليئرنشا سلطان انٹرنيشنل ايونٹ ميں پاکستان کی نمائندگی کرنے کےلیے تیارہیں۔

ان کی پھرتی،مہارت اورتیکنیک دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ نشا نہ صرف بال پر تيزی سےجھپٹتی ہيں بلکہ ساتھ ہی حريف کو چکما دينےکی بھی بھرپور صلاحيت رکھتی ہيں۔

وہ اب تک نيشنل اورريجنل ايونٹس میں کئی سونے کے تمغے بھی جیت چکی ہیں۔

گلگت بلتستان سےتعلق رکھنےوالی نشا کی خواہش ہے کہ وہ پنےگاؤں کی لڑکيوں کوبھی تربیت فراہم کریں۔

سماء سےبات کرتےہوئے نيٹ بال فيڈريشن کےصدر مدثرآرائيں نے بتایا کہ نشا کا کيريئر دوسرے کھلاڑيوں کےليے ايک مثال ہے۔

سنگاپورميں شيڈول انٹرنيشنل جونيئرنيٹ بال سيريزميں نشا پاکستان کی نمائندگي کريں گی۔

Net Ball

Tabool ads will show in this div