چین نے فوج کے کہنے پر پاکستان کی امداد کی، شیخ رشید

شہباز کے کہنے پر 100 روپے نہیں ملتے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چین نے فوج کے کہنے پر پاکستان کو امداد دی ہے، شہباز شریف کے کہنے پر تو 100 روپے نہیں ملتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین نے فوج کے کہنے پر پاکستان کو امداد دی ہے، ورنہ شہباز شریف کے کہنے پر تو 100 روپے نہیں ملتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کاسب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، 15 روز سے غریب کے خلاف گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے، لیکن آئی ایم یاف ابھی بھی فیصلہ نہیں کر رہا، اب تو صرف سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔

سابق وفایق وزیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے، سپرٹیکس صنعتوں کو اور 10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے، میں جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتیں، غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی لوٹوں کی پیمنٹ ڈالروں میں ہوئی، اور غریب کے کفن اور قبرکا ریٹ دگنا ہوگیا ہے۔

CHINA

sheikh rasheed

Sheikh Rasheed Ahmad

Tabool ads will show in this div