کروناوائرس،ملک بھرميں کيسزکی شرح 3.19فيصد ہوگئی

وائرس سے1 مريض انتقال کرگيا
Jun 25, 2022

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد ہوگئی ہے۔

ہفتے کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک ميں24گھنٹے ميں کرونا وائرس سے1 مريض انتقال کرگيا۔

اس دوران ملک بھرميں کرونا کے مزيد435 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24گھنٹے کے دوران 13ہزار644ٹيسٹ کيے گئے۔

اين آئی ايچ کے مطابق کرونا کے87 مريضوں کی حالت تشويشناک ہے۔

صوبائی محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کرونا کیسز کی ہفتہ وارشرح 4.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتے کو کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح19.65 فیصد ہوگئی۔ اس دوران کراچی میں246 نئے کیسز سامنےآئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد رپورٹ ہوئی۔

اس کےعلاوہ جمعہ کو کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ڈی جی ہيلتھ نے کمشنر کراچی کوخط لکھ کرپابنديوں کی سفارش کردی۔

طبی ماہرین کے مطابق شہری کرونا کی دونوں ڈوز لگوائیں، جنہوں نے دونوں ڈوز لگوالی ہیں وہ بوسٹر لگوائیں، بوسٹر ڈوز بھی لگائے اگر 6 ماہ سے زائد ہوگیا ہے تو ایک اور بوسٹر ڈوز لگوائیں اور بزرگ شہری اور ایسے افراد جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ فورا ویکسین لگوائیں۔

ڈی جی ہیلتھ کے خط میں بتایا گیا کہ شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے رپورٹ کئے جانے والےکیسز کے باعث شہریوں کا ماسک پہننا اور سماجی فیصلے کو لازمی قرار دیا جائے۔

شہر میں انڈورتقریبات300 اورآؤٹ ڈور تقريبات 400 افراد تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی۔

Coronavirus

HEALTH

Tabool ads will show in this div