ن لیگی رہنما خطاب کے بعد اسٹیج پر ہی انتقال کرگئے، ویڈیو وائرل

شیخ عبدالقدوس پی پی 7 کے ضمنی انتخابات کی مہم میں شریک تھے

سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی انتقال کرگئے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے بعد مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما شیخ عبدالقدوس اسٹیج پر ہی انتقال کرگئے۔

شیخ عبدالقدوس مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ تھے، اور وہ اپنے ساتھی راجا صغیر کی انتخابی مہم میں شریک تھے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ عبدالقدوس تقریب سے خطاب کرنے کے بعد اپنی نشست پرجاکر بیٹھ جاتے ہیں، ایک شخص انہیں پانی کی بوتل دیتا ہے، تاہم وہ پانی پیئے بغیر ہی ساتھ بیٹھے شخص کی جانب جھک جاتے ہیں۔

شیخ عبدالقدوس کو ساتھ بیٹھے افراد سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

شیخ عبدالقدوس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی، اور دل کے دورے کو ان کی موت کا سبب بتایا۔

pmln

death

Tabool ads will show in this div