سدھوموسے والا قتل کیس: لارنس بشنوئی نے اعتراف کرلیا

بھارتی پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے لارنس بشنوئی نے بالآخراعتراف کرلیا کہ قتل کی...

بھارتی پنجابی گلوکارسدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے لارنس بشنوئی نے بالآخراعتراف کرلیا کہ قتل کی منصوبہ بندی اسی نے کی تھی۔

پنجاب پولیس کے اے ڈی جی پی پرمود بان کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ وہی ہے اور اس کے لیے وہ گزشتہ اگست سے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

اے ڈی جی پی کے مطابق “سدھو کو قتل کرنے کا منصوبہ اگست 2021 سے بنایا جا رہا تھا، ہماری معلومات کے مطابق تین بار ریکی کی گئی، جنوری 2022 میں بھی شوٹرزکا ایک گروپ موسے والا کو قتل کرنے آیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا”۔

لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں مقیم گینگسٹرگولڈی برار کے علاوہ سچن بشنوئی عرف تھاپن اور اپنےچھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے ساتھ مل کر سازش کی، اس مقصد کے لیے اس نے اپنے بھائی اور قریبی ساتھی کے لیے جعلی پاسپورٹ کا بندوبست کیا تھا، گینگسٹرنے اپریل میں جعلی پاسپورٹ پر سچن اور انمول کے ملک سے فرارکا انتظام کیا۔ بعد میں سچن نےمیڈیا انٹرویو میں جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ شوٹرز میں شامل تھااورایسا پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ اصل مجرموں کو فرارہونے کا وقت ملے۔

ٹی او آئی کی ارپورٹ کے مطابق گینگسٹربشنوئی کو تہاڑجیل میں ایک فون تک رسائی حاصل تھی جس کااستعمال کرتے ہوئے اس نے موسے والا کےقتل کی ٹھوس منصوبہ بندی کے لیے کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو کال کی۔

دی پرنٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشنوئی نے اس حوالے سے رابطہ کرنے اور اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے سگنل اور وکرمی جیسی ایپس کا استعمال کیا۔ اس گینگ نے موسے والا کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر بھی گہری نظررکھی ہوئی تھی۔

سدھو موسے والا کوگزشتہ روز نامعلوم افراد نے پنجاب کے ضلع مانسہ میں گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو کی گاڑی پر 30 کے قریب گولیاں چلائی گئیں۔یہ واقعہ پنجاب حکومت کی جانب سے وی آئی پی کلچرکے خلاف بطورکریک ڈاؤن سدھو موسے والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لینے کے ایک دن بعد پیش آیا۔

گلوکارکا آخری گانا ‘ایس وائے ایل’ دوروزقبل ریلیز کیا گیا ہے جسے اب تک یو ٹیوب پر22 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Sidhu moose wala

Lawrence Bishnoi

Tabool ads will show in this div