وزیر اعظم کی کراچی آمد، وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقاتیں

وزیر اعظم نے دورہ کراچی کے دوران پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں منقعدہ تقریب میں شرکت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا مختصر دورہ کیا ہے ، اس دوران ان سے وزیر اعلی سنبدھ مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقاتیں کی ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچے تو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

پی ايف فيصل بيس پر وزير اعظم شہباز شريف نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اورايم کيوايم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کے دوران سندھ بالعموم اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خالدمقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شريف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی جلد تقرری اور تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد تیز کرنے پر زور دیا۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں ہونے والی 117 ویں مڈ شپ مین اور 25 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

passing out parade

KARACHI VISIT

Pakistan Naval Academy

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div