گلگت حادثہ، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا

کراچی کا بدقسمت خاندان گلگت ميں حادثے کا شکار
Jun 25, 2022

گلگت میں کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی نمازجنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

رانا خالد کے گھر کے 13 افراد 16 جون کو کراچی سے سیکڑوں میل دور ہنزہ گئے تھے۔ 22 جون کی صبح انہوں نے ہنزہ سے کراچی واپسی کا سفر شروع کیا مگر ان کی کوسٹر ہنزہ سے کچھ ہی فاصلے پر جانے کے بعد سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

گھر واپسی کے سفر کے آغاز میں ہی رانا خالد کے گھر کے 4 افراد کی زندگی کا سفر ہی تمام ہوگیا جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

رانا خالد نے اپنی شریک حیات ، 28 سالہ بیٹے فیصل خالد اور چھ سالہ پوتی عروہ اور پانچ سالہ پوتے عبداللہ کو آج لحد میں اتارا ہے جبکہ ان کے گھر آٹھ افراد اب بھی اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رانا خالد اور ان کے اہلخانہ اس المناک سانحے کے باوجود ہنزہ کے لوگوں کے بہت شکر گزار ہیں ۔ جن کی بروقت مدد کی وجہ سے ان کے گھر کے دیگر نو افراد کی جانیں بچ گئیں ہیں۔

Gilgit traffic accident

Tabool ads will show in this div