سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اور حج کب ہوگا؟

ذی الحج کا چاند 29 جون کو نظر آسکتا ہے، ماہرین

ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں حج کا رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ 8 جولائی جمعہ کے روز جبکہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 9 جولائی کو متوقع ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہر موسمیات الحصینی کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعتبار سے سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند 29 جون کو دکھائی دینے کی اُمید ہے، اس حساب سے ذوالحجہ کی پہلی تاریخ بروز جمعرات 30 جون کو ہوسکتی ہے۔

الحصینی نے مزید کہا کہ حتمی تاریخ کے تعین کا اعلان سپریم کورٹ کو موصول ہونیوالی رویت ہلال کی شہادتوں کے بعد ہی کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی کو ہوسکتی ہے۔

HAJJ 2022

Tariq Amin Jun 25, 2022 08:38am
Zyada 09 July ko Eid ka chance hy
Tabool ads will show in this div