کیا سوشل میڈیا پر زیر گردش 75روپے کا نوٹ اصلی ہے؟، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹ جعلی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ نوٹ جعلی ہے۔

حکومت نے پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر زیر گردش 75ویں سالگرہ کا یادگاری کرنسی نوٹ جعلی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بھی سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر جاری کئے جانیوالے 75 روپے کے یادگاری کرنسی نوٹ کا ڈیزائن ابھی عوام میں جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کی 25 ویں اور 50 ویں سالگرہ سمیت دیگر اہم مواقع پر یادگاری نوٹ اور سکے جاری کئے جاچکے ہیں۔

state bank of pakistan

currency note

Tabool ads will show in this div