سگریٹ کی قیمت دگنا کرنے اور ٹیکس بڑھانے کی تجویز

لوگ مفتاح اسماعیل کو ٹی وی پر دیکھ کر ڈر جاتے ہیں،ایاز صادق
Jun 24, 2022

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دگنا کرنے اور سیگرٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دے دی۔

وفاقی وزير آبی وسائل خورشید شاہ نے ملکی معیشت کو سگریٹ کے دھوئیں میں پھونکنے کی شدید مخالفت کردی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سگریٹ پر ٹیکس لگانے کو نظرانداز کیوں کررہے ہیں۔ ایک پیکٹ پہ 20 روپے بڑھا دیں۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ فلاں سیکٹر ایک فیصد ٹیکس دیتا ہے دوسرا سیکٹر ڈیڑھ سو ارب ٹیکس دیتا ہے یہ سب جھوٹ ہے۔

ایاز صادق نے کہا وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے جو بجٹ دیا وہ اکیلے اُن کا نہیں تمام اتحادیوں کا ہے۔ فیصلے مشاورت سے ہوئے لیکن جب بھی مفتاح اسماعیل ٹی وی پر آتے ہیں لوگ گھبرا جاتے ہیں۔

ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے واحد رکن عبدالاکبر چترالی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت کے ساتھ مذاق مذاق میں دھمکی بھی دے دی۔

cigarettes

BUDGET 2022-23

Tabool ads will show in this div